سول افسران کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی :رانا ثنا اللہ
لاہور (نمائندہ خصوصی )صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سول افسران کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی ،احد چیمہ ہماری حکومت میں نہیں بلکہ سابق حکومت میں بھی رہے ہیں ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احد چیمہ پڑھا لکھا پنجاب کے بھی کوارڈینٹر رہے ،سول افسان کے خلاف گفتگو انتہائی قابل افسوس بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کئی بار میٹرو پر کرپشن کے الزامات لگائے، جھوٹا شخص الزامات لگانے کے بعد بھاگ جاتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آج تک الزام ثابت نہیں کر سکے ،عمران خان نے شہباز شریف پر بھی بے بنیاد الزا مات لگائے تھے ۔