اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قومی احتساب بیورو نے کہاہے کہ نیب انتہائی نامساعد حالات کے باوجود اپنا کام قانون، میرٹ، شفافیت اور انصاف کے مروجہ اصولوں کے مطابق کرتا رہے گا،نیب کسی قسم کی دھمکی، سرزنش، احتجاج یا تنبیہ کو اپنے قانونی کام کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دے گا۔اعلامیہ میں نیب نے کہا ہے کہ احمد چیمہ کی گرفتاری قانون کے مطابق کی گئی اور اس ضمن میں نیب کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ریمانڈ کے اختتام پر صورتحال کی مزید وضاحت معزز احتساب عدالت میں رپورٹ کی صورت میں پیش کی جائے گی۔ زیب داستان کیلئے کوئی کچھ بھی کہے اس کا جواب معاملہ کے عدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے نہیں دیا جائے گا تاہم نیب اس بات کی مکمل یقین دہانی کرواتا ہے کہ کسی بھی امتیازی سلوک کا کوئی احتمال نہیں نہ ہی کبھی ایسا ہو اہے اور نہ ہوگا۔