شابا ش منصفوں شاباش ،انتقام کا شکریہ ،اتنی خطرناک لڑائیاں مت لڑو کہ پاکستان کا نقصان ہو:مریم نواز
سرگودہ (نمائندہ خصوصی )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف پر مقدمہ بیٹی سے تحفے لینے پر چلا یا گیا اور سزا بیٹے سے فرضی تنخواہ نہ لینے پر دی گئی ،واہ واہ !شاباش منصفوں شاباش!!!،کیسا انصاف کیا ہے ،احتساب کرو استحصال نہ کر و،منصف بنوں مدعی یا حکمران نہ بنوں،قوم اداروں کی عزت کرنا چاہتی ہے ،اتنی خطرناک لڑائیاں مت لڑو کہ پاکستان کا نقصان ہو ۔ان کا کہنا تھا کہ اس انتقام کا شکریہ کیونکہ اس نے نواز شریف کو مضبوط کیا ہے اور مسلم لیگ ن کو متحد کیا ہے ۔سرگودھا میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح عوام نے نواز شریف کا مقدمہ لڑا اس کا مطلب وہ بے گناہ ہیں ،نواز شریف کے اثاثے نہ دکھاﺅ اگر کوئی کرپشن کی ہے تو وہ دکھاﺅ ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف ڈیڑھ سال سے مقدمہ چل رہا ہے آج تک کسی جج نے نہیں کہا کہ نواز شریف نے کرپشن کی ہو ،جب نواز شریف کے کروڑو ووٹرز کے ساتھ زیادتی ہوئی تو اس پر یہ اعتراض بھی لگا یا گیا کہ عوامی عدالت میں کیوں جا رہا ہے ،منصف کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف عوامی عدالت سے فیصلے کیوں لے رہا ہے ،جب مشرف نے ججوں کو گھر بھیج دیا تو منصف اپنے آپ کو بحال کرانے کے لیے عوامی عدالت میں گئے تھے ،اگر وہ ٹھیک ہے تو نواز شریف کا عوامی عدالت میں جانا غلط کیوں ہے۔مریم نواز نے کہ کہ عوام اگر قانون کے رکھوالوں کے لیے باہر نکلے تو اچھی بات ہے لیکن اگر اپنے رکھوالے کے لیے نکلے تو توہین ہو جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی مقدمے میں ملزم کو یہ شک ہو جائے کہ منصف انصاف نہںی کر سکتا یا بغض رکھتا ہے تو مغربی ممالک میں جج اخلاقی طور پر اس مقدمے سے علیحدگی اختیار کرلیتے ہیں لیکن یہاں تو پانچ رکنی پاناما بینچ ہر وقت نواز شریف کے خلاف تیار کھڑا رہتا ہے ،سپریم کورٹ کے 17ججز میں سے 7جج صرف نواز شریف کا مقدمہ سن رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نیب چری چھپے گواہ کو ہمارے خلاف تیار کر کے عدالت لے آئی لیکن اللہ کا کرنا ہوا کہ وہ ہمارے حق میں ہی گواہی دے کر چلا گیا ،اب لاڈلہ بھی کہہ رہا ہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے یہ کیا فیصلہ دیا ہے ،بد ترین مخالفین کو نظر آگیا کہ قوم نے فیصلہ نہیں مانا ۔مریم نواز نے کہا کہ انتقام کا شکریہ کیو نکہ اس سے نواز شریف عوام کے پاس واپس آگیا ،پارٹی مضبوط اور متحد ہو گئی ۔