بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش پر اسپتال انتظاميہ بھی خوشی سے نہال ہے
لاہور کے ليڈی ايچی سن اسپتال ميں ضلع شیخوپورہ کی منڈی فیض آباد سے تعلق رکھنے والی بائیس سالہ کنول شہزاد نے گذشتہ رات پانچ بچوں کو جنم دیا جنميں تين بيٹے اور دو بيٹياں ہيں ايکساتھ پانچ بچوں کی پيدائش پر والدین بہت خوش ہيں۔بچوں کی والدہ کنول شہزاد نے کہا کہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ اللہ تعالیٰ اسطرح سے نوازے گا بچوں کے والد شہزاد احمد نے کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں بچوں سے متعلق کئی خواب دیکھ رہے تھے جو ان شآءاللہ پورے کرينگے۔ڈاکٹروں کے مطابق تمام بچے نارمل پیدا ہوئے ہیں اور صحت مند ہيں۔ لیڈی ایچی سن اسپتال کی میڈیکل سپرینڈنٹ ڈاکٹر ثمینہ نے پانچ بچوں کی پیدائس پر کہا کہ انہيں نرسري کيئر يونٹ ميں رکھا گيا ہے۔ اسپتال کي تاريخ ميں يہ پہلا واقعہ ہے ان کے لئے يہ ايک پہلا تجربہ تھا جس پر وہ بہت خوش ہيں۔بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش پر اسپتال انتظاميہ بھی خوشی سے نہال ہے۔