مجھے تو حکم ملا تھا کہ ختم نبوت کے قانون کو تبدیل کر ڈالو۔۔تو میں نے حکم تو ماننا تھا نا۔۔۔۔خون کھولا دینے والا انکشاف ہو گیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ختم بنوت ترمیمی بل کی تحقیقاتی رپورٹ کو پبلک نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ملک کےمعروف صحافی اور تجزیہ کار صابرشاکر کا کہنا ہے کہ ختم نبوت ترمیمی بل کی تحقیقاتی رپورٹ تیار ہوگئی ہے۔ اوراسے وزیراعظم کو پیش بھی کر دیا گیا ہے لیکن اسے منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صابر شاکر کا کہنا تھا کہ وزیر زاہدحامد نے کہا تھا کہ مجھے ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنےکا حکم ملا تھا سومیں نے حکم کی تعمیل کر دی ۔ صابر شاکر نے بتایا کہ تحقیقات کےلئے بنائی گئی کمیٹی نے اپنی انوسٹی گیشن مکمل کرکے رپورٹ وزیراعظم کے حوالے کر دی لیکن اب زاہد حامد اور انوشہ رحمان کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ظفر الحق کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی رپورٹ کا کوئی بھی حصہ باہر بھی لانے سے منع کیا گیا ہے۔