عالمی سطح پرطاغوتی قوتیں اسلام اورعالم ِ اسلام کے خلاف صف آراءہیں۔ قاری آصف عنایت اللہ چشتی
پائی خیل(نامہ نگار)جماعت اہلسنت حنفی بریلوی سٹی پائی خیل کے ناظم اعلیٰ قاری آصف عنایت اللہ چشتی نے کہاہے کہ عالمی سطح پرطاغوتی قوتیں اسلام اورعالم ِ اسلام کے خلاف صف آراءہیں مغرب اپنی گندی ثقافت کوفروغ دے کرمسلمانوں کوانکی اعلیٰ اخلاق اقدارسے دورکرنا چاہتاہے ایسے میں نسل نوکی تعلیم وتربیت قرآن وسنت کی روشنی میں کرکے انہیں مغربی سازشوں سے بچایاجاسکتاہے اوراس ضمن میںخواتین کوبنیادی کرداراداکرناہوگا۔خواتین اپنے گھروں کاماحول سیرت نبوی ﷺکی روشنی میں واضح کریں جدیدعلوم کے ساتھ دینی علوم پر خصوصی توجہ دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ اسلام نے خواتین کوعزت ووقاردیااورجنت کوبھی ماں کے قدموں تلے رکھااس لئے خاتون جنت ؑکاکردارخواتین اپنے سامنے رکھیں اورسیدہ خاتون جنت ؑکواپنا آئیڈیل بنائیں ۔آج مغرب میں اسلام بڑی تیزی سے پھیل رہاہے اوراسلام کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہوکرمغرب اسلام اورعالم اسلام کے ہرزہ سرائی پراترآیاہے موجودہ صدی عالمگیرغلبہ اسلام کی ہے اسلام دنیامیں غالب ہونے کے لئے آیاہے جوغالب ہوکررہے گا۔

