شراب ام الخبائث تمام گناہوں کی جڑہے۔مفتی محمدجنیدرضاخان قادری
پائی خیل (نامہ نگار)معروف مذہبی راہنمامفتی محمدجنیدرضاخان قادری نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شراب ام الخبائث تمام گناہوں کی جڑہے ۔شراب کاپینے والاہرصورت میں گندہ اور ناپاک ہوجاتاہے ہاتھوں کوشراب لگتی ہے توہاتھ گندے منہ کے ذریعے پیٹ میں جائے گی تومنہ اورپیٹ دونوں گندے ہوجائیں گے اسی طرح شراب کی گندگی سے دل گندہ ہوگااورجسکادل گندہ ہوگیاوہ خداکی یادسے غافل ہوجاتاہے شیطان اس پرغالب آجاتاہے اورجب شیطان غالب آجائے توایمان کامل نہیں رہتا۔شرابی کی کوئی عبادت قابل قبول نہیں ہوتی ۔ شراب کی وجہ سے دس آدمیوں پرلعنت ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جواءکھیلنے والے اوراس کی کمائی کھانے والے سب شیطان کے پیروکارہیں ۔اللہ اوراس کے رسولﷺکے احکامات کی کھلم کھلی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔اوراپنی دنیاوآخرت تباہ بربادکررہے ہیں۔ایسے ظالم لوگ معاشرہ کے لئے ناسورہیں۔

