عمرہ پر جانے والوں کیلئے کتابچہ ترتیب عمرہ بلا معاوضہ دستیاب ہے۔
پائی خیل(نامہ نگار)عمرہ پر جانے والوں کیلئے کتابچہ ترتیب عمرہ بلا معاوضہ دستیاب ہے ڈاکٹر خالد محمود ناظم اعلی بصری تربیت گاہ مناسک حج و عمرہ کے مطابق عمرہ پرجانے والے عازمین کے لئے ڈاکٹرریاض الرحمٰن بانی بصری تربیت مناسک حج وعمرہ کالکھاہوامعروف کتابچہ”ترتیب عمرہ“بلامعاوضہ دستیاب ہے ۔کتابچہ ایساہے گویاکہ دریاکوکوزہ میں بندکردیاگیاہو۔عمرہ پرجانے والوں کے لئے یہ کتابچہ بہت مفیداورکارآمدثابت ہوتاہے اوردورانِ ادائیگی عمرہ قدم قدم پرعازمین عمرہ کی راہنمائی کرتاہے ۔عمرہ پرجانے والے عازمین جوابی پتہ لکھاہواڈاک کالفافہ ارسال کرکے کتابچہ درج ذیل پتہ سے بلامعاوضہ منگواسکتے ہیں۔ڈاکٹرخالدمحمودBV-365/7،نشترسٹریٹ مسلم ٹاﺅن راولپنڈی

