پائی خیل اورگردونواح میں کپاس کی تیارفصل پرڈاکے کسان راتیں جاگ جاگ کرعاجزآگئے
پائی خیل(نامہ نگار)پائی خیل اورگردونواح میں کپاس کی تیارفصل پرڈاکے کسان راتیں جاگ جاگ کرعاجزآگئے تفصیلات کے مطابق پائی خیل ،ٹھٹھی شریف، ڈھیرامیدعلی شاہ ،گنداشریف،کوٹ بیلیاں،اتراکلاں،سوانس اوردیگرملحقہ علاقہ جات میں کپاس کی تیارفصل سے چورراتوں کوپُھٹی چن کررفوچکرہوجاتے ہیں اورصبح ہوتے ہی جب کسان پُھٹی چننے کے لئے اپنے کھیت میں جاتاہے توپُھٹی غائب پاکراس کے ہوش وحواس اُڑجاتے ہیں ۔کیونکہ کھاد،بیج ،پانی ،ہل اورزرعی سپرے کرکے لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بعدفصل تیارہوتی ہے ۔اوراسکی ذرائع آمدن کاواحدذریعہ یہی فصل ہوتی ہے ۔اوراس طر ح کسانوں نے فصل کے نقصانات سے بچنے کے لئے راتوں کوجاگ جاگ کراپنی نیندیں کھیتوں پرقربان کردی ہیں ۔کسانوں نے نامعلوم چوروں کے خلاف مﺅثرکاروائی کے لئے ارباب اختیارسے فی الفورنوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

