خاندانوں کی نہیں حکومت اوراداروںکی بالادستی ہونی چاہیے،مولاناعبدالاعلیٰ
بریڈفورڈ(پ ر)مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات مولانا حافظ عبدالاعلی نے کہاہے انتخابی کاغذات نامزدگی میں شامل حلف نامے میں ترمیم کی مذموم کوشش کوئی معمولی کارروائی نہیں ہے بلکہ ملک و قوم اور آئین وطن کے ساتھ غداری کے مترادف ہے اس لیے اس کے ذمہ داروں کابے نقاب ہونا ضروری ہے ، اس منظم شرارت نے پورے ملک میں تین دن تک طوفان پیدا کیے رکھا ۔ سپیکرکی جانب سے غلطی کے اعتراف اور اسے محض کلیریکل خطاء قراردے کر دبایانہیں جاسکتاکروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ مولاناعبدالاعلیٰ نے کہا عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے جس پر کوئی مصلحت برداشت نہیں کی جاسکتی ۔ اداروں کااپنے دائرہ کار میں رہنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہااس میں کوئی شک نہیں کہ اتنے بڑے ہنگامے میں ملکی سیاست کاایک بڑاکھلاڑی منقارزیرپر رہاجبکہ وہ عام حالات میں اوئے اوئے کرنے سے ایک منٹ بھی غفلت نہیں برتتاکیونکہ وہ خود مان چکاہے کہ قادیانیوں کوغیرمسلم قرار دیناانسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ایک طرح کا ظلم ہے جو ہم برداشت نہیں کرسکتے ۔اور اس کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک خاتون نے قادیانی گرو سے ووٹ مانگنے کی استدعابھی کی ہے جس کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوچکی ہے ،انہوں نے کہاپارلیمنٹ کے امیدواروں کے حلف کو بدلنے اور حلفا ًکا لفظ نکالنے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے، تاکہ آیندہ کسی کو عقیدہ ختم نبوت پر شب خون مارنے کی جرات کاخیال بھی پیدا نہ ہوسکے ۔ایسی گھناؤنی سازش کو محض املاء یا کمپوزنگ کی غلطی قرار دے کر بری الذمہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔کتنے افسوس کی بات ہے کہ رسول خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت و عقیدت سے محروم لوگ پچھلے ستر سال سے ملک کی سیاست کے سیاہ وسفید کے مالک بنے ہوئے ہیں وہ آئین پاکستان کو اپنی راہ کی سب سے بڑی روکاوٹ سمجھتے ہیں اور ملی دشمنوں کے ایجنٹ کے طور پرکروڑوں اہل ایمان کے عقیدے سے کھیلنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ، مولاناعبدالاعلی نے کہا ملک میں افراد اور خاندانوں کی بجائے اداروں کی حکومت اور بالا دستی ہونی چاہیے ، حالیہ لہر سے یہ تو ثابت ہوگیا کہ قوم عقیدہ ختم نبوت کے سلسلہ میں ہرگز غافل نہیں ہے اور آئندہ کسی بدبخت کو اسے ہاتھ لگانے کی جرات نہیں ہونی چاہیئے ۔حکومت کو بھی چاہیئے وہ ملک دشمنوں پر کڑی نظر رکھے ۔