مسلم ایسوسی ایشن ویسٹ یارکشائرکی حلف نامے کااقرارنامے میں بدلنے کی مذمت
کیتھلے ویسٹ یارکشائر (پ ر) مسلم ایسوسی ایشن ویسٹ یارکشائر کا ایک ہنگامی اجلاس مرکزی جامع مسجد میں زیر صدارت الحاج شوکت علی میرپوری انعقاد پذیر ہوا اجلاس میں تمام اراکین کمیٹی اور علماء کرام نے بھی شرکت کی پروگرام کا آغاز الحافظ القادری زین العابدین نے اﷲ پاک کے کلام سے کیا نقابت کے فرائض الحاج ظفر اقبال جماعتی نے سرانجام دیئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ خورشید عالم صابری نے کہا کہ کتنے افسوس کا مقام ہے کہ ایک نااہل شخص کو اہل بنانے کی خاطر پاکستان کی قومی اسمبلی میں انتخاب و اصلاحات کی آڑ میں حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کو آخری نبی ماننے والا مسلم حلف نامہ اقرار نامہ میں تبدیل کردیاگیا جس سے قادیانیوں کے موقف کو سپورٹ ملے گی اور اصل حلف نامہ ختم کردیا گیا پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن تھا جو مرزائیوں کے فائدے کے لئے اس کو ہٹا دیا گیا الحاج شوکت علی میرپوری نے اپنے خطاب میں کہا اس بل کو پاس کرنے کے لئے پاکستان کی قومی اسمبلی کے جن اراکین نے حمایت کی ہے ان تمام قومی اسمبلی کے ان تمام ممبران اسمبلی پر لعنت بھیجتے ہیں تاکہ ان کو غیرت آسکے اناﷲواناعلیہ راجعون۔ الحاج علی اکبر چشتی نے اپنے خطاب میں کہا اس کالے قانون کو فی الفور ختم کیا جائے اس کے علاوہ دیگر علماء اراکین کمیٹی نے بھی مشترکہ بیان میں حضرت علامہ قاری زین العابدین پیر سید قمر الدین ہاشمی’ حضرت علامہ قاری غلام محی الدین ‘ حافظ محمد ظہوری رضا نے بھی محمد ناظم اعظم ‘ چوہدری محمد آصف ‘ حاجی طارق بغدادی’ نمبر دار محمد اسلم’ حاجی محمد طارق قادری نے بھی پرزور مطالبہ کیا کہ اس کالے قانون کو فوری ختم کرکے حلف نامہ کو اصل حالت میں واپس لایاجائے۔