بھارتی عدالت نے گلوکار زوبین گرگ کو قید کی سزا سنادی
ممبئی(نمائندہ خصوصی)بھارتی عدالت نے گلوکار زوبین گرگ کو وکیل کے بیٹے کو تھپڑ مارنے کے جرم میں 3 ماہ قید اور 5 ہزارجرمانے کی سزا سنادی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے گلوکار زوبین گرگ نے 2013 میں عوامی مقام پر سگریٹ پینے پر ایک نوجوان کو تھپڑ مارا تھا،تھپڑ کھانے والا نوجوان ایک وکیل کا بیٹا تھا جس نے گلوکار کے خلاف مقدمہ درج کرادیا تھا۔ زوبین گرگ گزشتہ 4 سال سے مقدمے میں ضمانت پر تھے تاہم عدالت نے انہیں قصور وار قرار دیتے ہوئے 3 ماہ قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔زوبین کی وکیل جنمونی دیوی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے موکل کے خلاف عدالت میں تعزیارت ہند کی دفعہ 323، 341 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ہم عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی اسے اگلی عدالت میں چیلنج بھی کریں گے۔