نوازشریف کی لندن آمدپرکارکن ان کااستقبال نہ کرسکے
لندن(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف دوبارہ مسلم لیگ کے صدر منتخب ہونے کے بعد جمعرات کی شام اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی بیمار پرسی کے لئے لندن پہنچ گئے ہیں ان کے ہمراہ زبیر گل بھی واپس آئے ہیں اس بار مسلم لیگ ن کے پارٹی کارکن میاں نوازشریف کا استقبال نہیں کرسکے چونکہ بار بار ایئرپورٹ اور لندن پارک لین فلٹیس کے باہر کارکنوں کی آپس میں ہلڑ بازی اور لڑائیوں کی وجہ سے اس دفعہ کارکنوں کو سختی سے ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ایئرپورٹ نہ آئیں میاں نواز شریف کے مہتمد خاص وقار جنجوعہ نے میڈیا کو میاں نواز شریف کی آمد سے پہلے بار بار تلقین کی کہ وہ یہاں سے چلے جائیں چونکہ میاں نوازشریف میڈیا سے گفتگو نہیں کریں گے لیکن اس کے باوجود میڈیا میاں نواز شریف کی ایک جھلک ریکارڈ کرنے کے لئے اس وقت تک موجود رہا جب تک میاں نواز شریف اپنے گھر میں نہیں چلے گئے۔