فاروق حیدرلندن پہنچ گئے،نوازشریف سے ملاقات،دورہ آزادکشمیرکی دعوت
لندن (نمائندہ خصوصی)آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اپنے برطانیہ اور یورپ کے دس روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں ان کے ہمراہ سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق اور اورسیزز کشمیریوں کے نمائندے راجہ جاوید اقبال ایم ایل اے بھی موجود ہیں جب وہ لندن ائیرپورٹ پہنچے تو ان کا استقبال مسلم لیگ ن برطانیہ آزادکشمیر یونٹ کے صدر راجہ زبیر اقبال کیانی، چوہدری جہانگیر احمد، راجہ شفیق پلالوی، راجہ زاکرکہانی ایڈووکیٹ، توقیر مرزا، سردار فاروق توصیف کیانی، راجہ قربان، راجہ امتیاز اور دیگر کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا راجہ فاروق حیدر اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایرپورٹ سے سیدھے لندن گئے جہاں انہوں نے اپنے قائد میاں نواز شریف سے ایک گھنٹہ ملاقات کی ہے انہوں نے بیگم کلثوم نواز شریف کی خیریت دریافت کی ہے اس موقع پر میاں نواز شریف کی قیادت پر راجہ فاروق حیدر نے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ان پر اعتماد کا اظہار کیا راجہ فاروق حیدر نے میاں نوازشریف کو اپنے دورے سے آگاہ کیا انہوں میاں نواز شریف کو آزادکشمیر کے دورے کی بھی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ آزادکشمیر کے جلسے میں بھی انہیں خطاب کرنے پر آمادہ کیا راجہ فاروق حیدر کے مطابق وہ آج بروز ہفتہ فرانس اور برسلز اور دیگر یورپین ممالک کے دورے پر راونہ ہونگے انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر برطانیہ اور کشمیریوں کو متحرک کرنے کے ساتھ یہاں کے پاررلیمنٹرین کو کشمیر کے مسئلہ کے پائیدار حل کے لئے کر ادا ادا کرنے پر آمادہ کرنا ہے راجہ فاروق حیدر یورپین پارلیمنٹ میں ہونے والے کشمیر سیمینار میں بھی شرکت کریں گے جو برسلز میں 9 اکتوبر سے 12 اکتوبر تک منعقد ہوگا راجہ فاروق حیدر کشمیر کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کے مخالفین بھی ان کی تعریف کرتے ہیں زبیر اقبال کیانی نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر کے دورے کو کامیاب کرنے زیادہ سے کشمیریوں کو فعال بنانے کے لئے ایک ایکشن پلان تیار کرلیا گیا ہے