عام آدمی کوفائدہ پہنچانے کیلئے ابھی وقت درکارہے،ناصرتارڑ
لوٹن (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے رہنما اور منڈی بہائوالدین کے یو سی چیئرمین ناصر تارڑ نے اپنے دورہ برطانیہ کے موقع پر مسلم لیگی رہنما راجہ اعجاز کے لوٹن میں منعقدہ ایک استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں مقامی حکومتوں کے قیام سے نچلی سطح پر عام آدمی کے مسائل حل ہونے میں کسی حدتک مدد ملی ہے لیکن ملک میں تعمیراتی منصوبوں اور عام آدمی کو فائدہ پہنچانے کے لئے وقت درکار ہے جبکہ بڑے پیمانے میں فنڈز بھی درکار ہیں ابھی تک ملک کے طول و عرض بالخصوص پنجاب میں پھیلے ہوئے ٹوٹی نلکے کے مسائل سے ہم باہر نہیں نکل سکے ناصر تارڑ کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور یورپ میں آباد پاکستانی یہاں پاکستان سے آنے والے سیاست دانوں، حکمرانوں سے ضرور یہ پوچھا کریں کہ انہوں نے ملک و قوم بلکہ آپ اور آپکے پاکستان میں موجود خاندانوں کے مسائل کرنے کے لئے کیا کارہائے نمایاں سر انجام دیئے ہیں ناصر تارڑ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اوورسیزز میں آباد پاکستانی اور کشمیری پاکستان اور آزادکشمیر میں ضرور کسی سکول، کسی ہسپتال یا کسی رفاعی ادارے سے منسلک ہوکر ملک اور قوم کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنی دنیا اور آخرت میں انسانیت کی بھلائی میں حصہ ڈالیں ناصر تارڑ خود پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ سے منسلک ہیں اور خود مسائل کا اِدراک رکھتے ہوئے احساس اور زمہ داری سے ان لوگوں کے لئے کام کرتے ہیں جنھیں مالی اور اخلاقی مدد درکار اس میں غربت کا خاتمہ اور تعلیم کا فروغ شامل ہے استقبالیے سے میر اف لوٹن کونسلر محمد ایوب ،مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر اقبال کیانی، سیاسی اور سماجی رہنما سید حسین شہید سرور، چوہدری ظفر تارڑ تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر ناہب صدر چوہدری شریف ،ڈاکٹر رضوان بٹ اور دیگر موجود تھے آخر میں راجہ اعجاز نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔