برطانیہ میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی
لندن(نمائندہ خصوصی) برطانیہ میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے معمرشخص کی جمع پونجی واپس کرکے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی۔برطانوی میڈیا کے مطابق نوسربازوں نے 78 سالہ شخص سے پیسے ہتھیانے کا منصوبہ بنایاجو ایماندار مسلمان ٹیکسی ڈرائیور کی بدولت مکمل طور پر ناکام ہوگیا۔اسٹون نامی برطانوی شہری کو فراڈیوں نے گھر کے نمبر پرفون کرکے خود کو اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کا افسر ظاہر کیا اورڈھونگ رچایا کہ وہ ملک میں ہونے والی بینک فراڈ کی تحقیقات کررہے ہیں لہذا وہ فوری طور پرجمع شدہ رقم لے کر کسی ٹیکسی ڈرائیور کے پاس جمع کروادیں ۔ نوسربازوں نے ٹیکسی ڈرائیوز کا ایک جال بچھا رکھا تھا تاکہ جھانسے میں آنے والے لوگ اپنی رقم فراڈیوں کے کسی ٹیکسی ڈرائیور کے پاس ہی جمع کروائیں۔بزرگ شہری بھی فراڈیوں کے جال میں پھنس گیا اور وہ اپنی جمع پونجی لے کر ٹیکسی میں سوار ہوگیا لیکن خوش قسمی جس ٹیکسی میں اسٹون نے سفر کیا وہ ایک مسلمان چلا رہا تھا۔ اسٹون نے ٹیکسی ڈرائیور عزی راشد کو 12ہزار پاونڈ تھمادیے اور کہا کہ وہ اسے اپنے پاس رکھے۔

