چین : لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی
چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے، جس میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
چینی میڈیاکے مطابق ملک کے جنوب اور شمالی دیہی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ سے زخمی ہونے والوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔
رپورٹ کے مطابق لینڈسلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کے لئے ریسکیوکارروائی جاری ہے ،مختلف علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپور ٹ کے مطابق چینی نیشنل اتھرٹی نے چوتھے درجے کی ایمرجنسی نافز کردی ہے۔