آج کراچی سمیت ساحلی پٹی پر طو فانی بارشوں کی پیشگوئی، شہر قائد میں ہلکی بارش سے ٹریفک جام
راچی(اسٹاف رپورٹر، خبر ایجنسیاں) کراچی ،لاہور اور گردنواح میں منگل کوہلکی اور تیز بارش ہوئی جس کےنتیجےمیں نشیبی علاقے زیر آب آگئے، شہروں میں ٹریفک جام رہا اور عوام کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا،ادھر شہر قائد سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر آج سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز کی گرمی کے بعد شہر قائد کے کئی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم شہر میں ہونیوالی بارش کے بعد مختلف علاقوں میں ٹریفک جام رہا، دفاتر سے گھروں کو جانے والے افراد کی جلد بازی کے باعث اہم شاہرا ہو ں پر گاڑیوں کا رش لگ گیا اور لوگ ٹریفک جام میں پھنس گئے ، ٹریفک پولیس اہلکاروں کی معمول کی نااہلی کے باعث بھی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بعض مقامات پر مریضوں کو اسپتال لے جانے والی ایمبولینس بھی ٹریفک جام میں پھنسی رہیں، ٹریفک جام کے دوران صدر، ایم اے جناح روڈ، برنس روڈ، جامع کلاتھ ، ٹاور، لائٹ ہاؤس، آئی آئی چندریگر روڈ، میٹرووپول شاہراہ فیصل، کلفٹن، باتھ آئی لینڈ، حسن اسکوائر، جیل چورنگی ، طارق روڈ، بہادر آباد، ٹیپو سلطان سگنل، بلوچ کالونی پل لیاقت آباد،ناظم آباد اور دیگر مقامات پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، مرکزی شاہراہوں کے باعث لنک سڑکوں پر بھی گاڑیاں پھنس گئیں۔
ادھرلاہور اور گردو نواح میں گزشتہ روز گہرے بادل چھا گئے اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھا بارش کے ساتھ تیز ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنے لگیں جس سے کئی دنوں سے جاری گرمی کا زورٹوٹ گیا ،شہر میں ہونے والی موسلادھا بارش کے بعد کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات سامنا رہا ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔
کراچی :امریکا مخالف ریلی پر پولیس کی شیلنگ،مظاہرین منتشر
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے بھارت کے راستے بارش کا نیا سسٹم داخل ہونے والا ہے جواپنی جھلک دکھا سکتا ہے اور سہ پہر اور شام کے اوقات میں شہر قائد میں موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے،محکمہ چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ بارش کا ایک نیا سلسلہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس سے پہلے غیرمعمولی تندوتیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے جب کہ بدھ سے جمعے تک کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی اور کسی بھی ممکنہ حادثے کے پیش نظر ماہی گیروں کے لئے منگل سے 2 ستمبر تک الرٹ جاری کرد یا گیا ہے۔ادھر صوبائی محکمہ صحت نے کراچی میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کے بعد تمام سرکاری اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے ،کراچی کے تمام اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ (آج) بدھ سے شروع ہونے والی تیز بار شو ں کے پیش نظر شعبہ حادثات میں جان بچانے والی ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔