امریکی جارحیت کا مقابلہ، ایران نے میزائل پروگرام کا بجٹ بڑھا دیا
تہران: (نمائندہ خصوصی) ایرانی پارلیمنٹ نے خطے میں امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے عسکری بجٹ میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔ بل کی منظوری کیلئے آج ووٹنگ ہوئی جس میں تمام ممبران نے متفقہ طور پر اس کے حق میں فیصلہ دیا۔ اس بل کے مخالف صرف چھ جبکہ 240 قانون سازوں نے اس کے حق میں ووٹ ڈالے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر علی لاریجانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ خطے میں امریکی دہشتگردی کیخلاف ہمارا پہلا قدم ہے۔دوسری جانب غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اگر عالمی طاقتوں نے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کرانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو ایران اسی مناسبت سے اپنا ردعمل ظاہر کرے گا۔

