عراقی کردوں نے آزادی کیلئے ریفرنڈم کا اعلان کر دیا
لاہور: (نمائندہ خصوصی) کرُد حکام کے مطابق ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ 25 ستمبر کو ہو گی۔ عراق اور امریکہ نے داعش کا صفایا کرنے تک ریفرنڈم کو ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے تاہم کرد رہنماء مسعود برزانی کے ترجمان کے مطابق ریفرنڈم مقررہ تاریخ کو ہی ہوگا۔شام اور ترکی میں بھی کردوں کی علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔