امریکی ریاست ورجینیا میں گورے اور سیاہ فام آمنے سامنے، ایمرجنسی نافذ
ورجینیا: (نمائندہ خصوصی) امریکی ریاست ورجینیا میں گوروں اور سیاہ فاموں کے درمیان کشیدگی کے باعث گورنر نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ایک گرجا گھر کے سامنے سے دور غلامی کا مجسمہ ہٹانے پر سفید فاموں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جن کے خلاف سیاہ فام بھی سڑکوں پر آگئے اور دونوں گروپوں میں تصادم کی فضا بن گئی۔ پولیس نے لاٹھی چارج کر کے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی لیکن مختلف مقامات پر جھڑپوں کے باعث شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔