پولیس کارروائی میں گرفتار پاکستان نژاد چار افراد کو جیل بھیج دیا گیا
بریڈ فورڈ (خصوصی نمائندہ) پولیس کی خفیہ کارروائی کے نیتجے میں گرفتار ہونے والے 4 افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔ جیل جانے والے چاروں افراد پاکستان نژاد ہیں جن کے نام قادر حسین، آکاش حسین، حسنین سردار اور محمد صادق ہیں۔ چاروں افراد کو پولیس نے ایک خفیہ آپریشن کے نتیجے میں گرفتار کیا تھا جو جدید انداز سے منشیات کی فروخت میں مصروف تھے۔ بریڈفورڈ ڈسٹرکٹ کے ٹائون کیتھلے کے مختلف علاقوں سے گرفتار کئے گئے چاروں افراد پر منشیات کی ترسیل اور فروخت کا الزام ثابت ہوا تھا جس کے نتیجے میں انہیں قید کی سزا سنائی گئ۔ کیتھلے کے قادر حسنین اور حسنین سردار ہر ایک کو بریڈفورڈ کرائون کورٹ کی جانب سے بالترتیب 32، 32 ماہ کی سزا سنائی گئ۔ کیتھلے کے ایک اور شخص 25 سالہ محمد صدیق کو 27 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ بریڈ فورڈ کرائون کورٹ کو بتایا گیا کہ 24 سالہ حسین، سپلائی چین کا حصہ تھا۔ حسنین نے عدالت کے روبرو کلاس اے ڈرگ کی سپلائی کے 2 جرائم کا اعتراف کیا۔

