’دی ہیٹرڈ ‘شیطانی طاقت کے نرغے میں پھنسی 4لڑکیاں
ہالی وڈ میں خوف کے سائے منڈلانے لگے ،دہشت ناک واقعات پر مبنی تھرلر فلم ’دی ہیٹرڈ ‘ کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا ۔مائیکل جی کوئی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایسے اسٹوڈنٹس کے گرد گھوم رہی ہے، جو شہر سے دور دراز مقام پرویک اینڈپکنک پر جاتے ہیں، تاہم وہاں موجود گھر میں جا کر انہیں احساس ہوتا ہے کہ یہاں طاقتور مافوق الفطرت مخلوق کو قبضہ ہے ۔پراسرار شیطانی طاقت کے نرغے میں پھنسی ان چار وں لڑکیوں کوایسے دہشت ناک واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ جان بچانی مشکل ہو جاتی ہے ۔خطرناک واقعات کی منظر کشی کرتی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارسارا ڈیونپورٹ ،اینڈریو ڈیووف،ڈربی واکر،گیبریل بورن، الیشا رائٹ، ڈیوڈ نوٹن اور امانڈا ویئس سمیت کئی اداکاراہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔خوف، دہشت، تھرل اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم رواں سال اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔