اینی میٹڈ فلم ’دی سَن آف بِگ فوٹ‘ کا نیا ٹریلر
ایڈونچرفلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ’دی سَن آف بِگ فوٹ‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔بین اسٹیسن اور جیریمی ڈیگروسن کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھوم رہی ہے جو پراسرار طور پر طویل عرصے سے گمشدہ اپنے والد کی تلاش میں نکل پڑتا ہے۔فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں کال برنکر، جوئے کیمن، جوئے تھامس، باب بارلن اور ڈیوڈ ایپسٹین سمیت دیگر شامل ہیں۔باب بارلن اور کال برنکرکی مشترکہ تحریر کردہ کہانی پر مبنی یہ فلم 11اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔