سلمان قریبی دوست پریتی زنٹا کا کیرئیر بچانے کیلیے سرگرم
بالی وڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کترینہ کیف کا فلمی کیرئیر بچانے کے بعد ایک اور قریبی دوست پریتی زنٹا کی سلور اسکرین پر واپسی کرانے کے لیے سرگرم ہوگئے۔سلمان خان اداکاری کے ساتھ ساتھ فلم نگری میں دوستوں کی مدد کرنے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ گووندا اور سنیل شیٹھی سمیت کئی بڑے اداکار سلو میاں سے دوستی کا دم بھرتے نظر آتے ہیں۔دبنگ خان نے فلم نگری میں کئی اداکاراؤں کو بھی متعارف کرایا ہے جس میں سنی سوناکشی سنہا اور سنی لیون سمیت متعدد اداکارائیں شامل ہیں جب کہ وہ اپنے کئی دوستوں کے فلمی کیرئیر کو بچانے میں بھی پیش پیش رہے ہیں۔سلمان خان حال ہی میں اپنی سابقہ دوستہ کترینہ کیف کا کیرئیر بچانے کے لیے سرگرم تھے اور اسی وجہ سے جہاں انہوں نے فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کے سکوئل میں کترینہ کو اپنے مدمقابل کاسٹ کرایا تو وہیں عامر خان اور یش راج فلمز کے مالک آدتیہ چوپڑا سے کہہ کر کترینہ کو ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی کاسٹ میں شامل کرادیا۔دبنگ خان اب اپنی ایک اور قریبی دوست معروف اداکارہ پریتی زنٹا کو بھی فلم نگری میں واپس لانے کی کوششوں میں جت گئے ہیں اور فلمسازوں سے انہیں فلموں میں کاسٹ کرانے کے لیے بات چیت کی ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور پریتی کے علاوہ کئی سالوں سے فلموں میں کام حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنے والی اداکارہ چترانگدا سنگھ بھی سلمان سے مدد لینے کے لیے ان کے گھر پہنچیں جہاں انہوں نے اداکار سے کیرئیر میں مدد کرنے کی درخواست کی۔