اکشے کمار پہلی بار کامیڈی شو کے جج بنیں گے
بالی وڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکار اکشے کمار اب چھوٹی اسکرین پر پہلی بار جج کے فرائض سر انجام دیتے نظر آئیں گے۔اکشے کمار نے فنی کیرئیر میں کئی کردار بخوبی نبھائے ہیں جس میں ایکشن، کامیڈی اور روناموی شامل ہیں جب کہ خطروں کے کھلاڑی نے ایکشن فلموں کے ساتھ ساتھ کامیڈی فلموں میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔ایکشن اسٹار کا شمار فلم نگری کے سب سے زیادہ مصروف اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی ہر سال 4 فلمیں سلور اسکرین پر نمائش کے لیے پیش کی جاتی ہیں جب کہ اکشے کمار اب بھی ایک ساتھ 3 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے باوجود اب وہ چھوٹی اسکرین پر نظر آئیں گے۔اکشے کمار بھارتی ٹی وی اسٹار پلس کے کامیڈی شو ’’ دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج‘‘ کے 5 ویں سیزن میں جج کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔اداکار پہلی بار کسی رئیلٹی شو میں جج بنیں گے۔