بھارت اور اسرائیل میں 7مختلف شعبوں میں معاہدے
بھارت اور اسرائیل کے درمیان اسپیس ٹیکنالوجی، واٹرمینجمنٹ، ڈیولپمنٹ کوآپریشن اور زراعت کے شعبوں سمیت 7 معاہدوں پر دستخط ہوگئے ۔اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہناتھا کہ ان کے ملک کی طرح اسرائیل کو بھی دہشت گردی اور انتہاپسندی کا سامنا ہے ۔اسرائیلی ہم منصب نتن یاہو سے ملاقات کے بعد مشترکا پریس کانفرنس میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان اسٹریٹجک مفاد کے تحفظ اور انتہاپسندی کے خلاف تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔