حکومت کو5سال پورے کرنے کا موقع ملنا چاہئے، نواز شریف
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو بھی حکومت میں آئے اسے 5 سال پورے کرنے چاہئیں۔تاشقند میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہنظام چلتے رہنا چاہیے، ملک میں مستحکم نظام کو آگے بڑھنا ہوگا۔ان کا مزید کہناتھاکہموجودہ صورت حال کے باعث اسٹاک ایکس چینج کا گراف مسلسل نیچے آیا ہے۔

