کرپشن کی تحقیقات پر حکمران خاندان وکٹری کا نشان بنارہا ہے،کائرہ
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کرپشن کے الزامات میں انکوائری ہورہی ہے مگر حکمران خاندان وکٹری کا نشان بنارہا ہے۔لاہور ہائی کورٹ بار کے تحت پی پی کےیوم سیاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کہتےہیں ،سازش ہو رہی ہے،ان کی اپنی حکومت ہے، کون سازشیں کررہا ہے، انہیں کھل کر قوم کو بتانا چاہئے ۔ان کا مزید کہناتھاکہ 5 جولائی کوایک آمرنے منتخب حکومت کاخاتمہ کیا،یہ ملکی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،آج بلاول بھٹو ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔قمر زمان کائرہ نےکہاکہ نواز شریف کہتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی سے ملکی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوجائے گا،وہ کہتےہیں کہ اگر ملک کی سالمیت کو کوئی نقصان پہنچا تو پھر وہ کرپشن سے بھی بڑے جرم کےمرتکب قرارپائیں گے۔

