سوئزرلینڈمیں چاکلیٹ کامزیدار میلہ
بچے ہوں یا بڑے چاکلیٹ کے شیدائی دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں جن کے منہ میں چاکلیٹ دیکھتے ساتھ ہی پانی آنا شروع ہوجاتا ہے۔ایسے تمام چاکلیٹ کے دیوانوں کے لیے سوئزر لینڈ میں بہترین اور اعلیٰ معیار کی چاکلیٹس کا میلہ سجادیا گیا ہے۔اس چاکلیٹ شومیں اعلیٰ پائے کی چاکلیٹ تیار کرنیوالی کمپنیوں کی پراڈکٹس رکھی گئی ہیں۔یہاں آنے والے مہمانوں کو کوکا اور اسکے مختلف فلیورز کی پہچان کرواتے ہوئے چاکلیٹ کے بارے میں ان کانظریہ بدلنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ چاکلیٹ کے مختلف فلیورز اور مختلف ڈشیز میں اس کا استعمال بھی دکھایا جاتا ہے۔چاکلیٹ میلے میں صرف یہی نہیں بلکہ ماہر شیفس مختلف اقسام کی چاکلیٹ اور چاکلیٹ سے تیار کردہ ڈشیز بھی تیار کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔