اندرونی چیلنجز کے باوجود مؤثر جواب کےلیے تیار ہے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیاچن کا دورہ کیا، جوانوں سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ اندرونی سیکورٹی چیلنجوں کے باوجود پاک فوج مشرقی سرحد پر خطرات کے مؤثر جواب کےلیے تیار ہے، ہم سب کو پاکستان کا سپاہی ہونے پر فخر ہے، آرمی چیف نے شہدائے گیاری کی یادگار پر پھول بھی رکھے ۔آرمی چیف کا گوما اور گلگت میں فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اندرونی سیکورٹی مسائل کے باوجود بیرونی خطرے کا موثر جواب دینے کو مکمل تیار ہیں، آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ہم سب کو ناموافق علاقے اور موسمی مشکلات کے باوجود پاکستان کے دفاع کرنے پر فخر ہے، مادر وطن کے دفاع میں زندگی قربان کردینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے گلگت بلتستان کے عمائدین سے بھی ملاقات کی، انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ فوج گلگت بلتستان کے حقوق یقینی بنانے کی تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کررہی ہے۔