کراچی: جمعیت علمائے پاکستان اور قومی عوامی تحریک کی اے پی سی
جمعیت علمائے پاکستان اور قومی عوامی تحریک کے زیر اہتمام کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوئی، شرکا نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان میں دھماکے اور خود کش حملے کروارہا ہے۔آل پارٹیز کانفرنس میں قومی عوامی تحریک کے ایاز لطیف پلیجوکا کہنا تھاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نئے قوانین کی ضرورت ہے۔سیکریٹری جنرل جے یو پی اویس نورانی نے کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی 30 سال پہلے کئے گئے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے۔ جے یو آئی ف کے رہنما قاری عثمان کا کہنا تھا کہ مدارس کو متنازع نہ بنایا جائے ،پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے۔لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاست میں چند خاندانوں کی اجارہ داری ختم کرنا ہوگی، پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ غنڈہ گردی اور جرائم کی سرپرستی کرنے والی سیاسی جماعتوں کا محاسبہ کرنا ہوگا۔رہنما پاک سر زمین پارٹی وسیم آفتاب نے کہاکہ دہشتگرد رنگ، نسل اور مذہب کی تفریق کے بغیر سب کو نشانہ بنا رہے ہیں، کانفرنس میں شریک جماعتوں نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دھماکوں اور خود کش حملوں میں بھارت کا ہاتھ ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں ہوگا۔