اٹلی: زخمی گائے کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریسکیو کیا گیا
اٹلی میں ایک زخمی گائے کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریسکیو کرلیا گیا۔بے زبان جانور اکثر اوقات خود کو مصیبت میں مبتلا کرلیتے ہیں اور ایسا ہی کچھ اٹلی میں بھی ہوا جہاں ایک گائے پہاڑوں کی سیر کرتے ہوئے کھائی میں جا گری۔زخمی گائے کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار ہیلی کاپٹر لے کر پہنچے اور رسی سے لٹکا کر ہیلی کاپٹر کی مدد سے گائے کو ریسکیو کرلیا گیا۔گائے کی ایک ٹانگ معمولی چوٹوں کی وجہ سے متاثر ہوئی جس کی وجہ سے اسے طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔گائے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لے جاتے ہوئے ہزاروں افراد نے دیکھا۔