فنگر آئی ڈی کے ذریعے چلنے والا کی بورڈ تیار
مائیکرو سافٹ نے دیگر الیکٹرانک سمارٹ آلات کی طرح فنگر پرنٹ شناخت کے ذریعے چلنے والا کی بورڈ بھی تیار کر لیا۔مائیکرو سافٹ نے نہ صرف فنگر پرنٹ آئی ڈی کے ذریعے چلنے والا کی بورڈ تیار کیا ہے بلکہ بلیو ٹوتھ کے ذریعے کنٹرول ہونیوالا سمارٹ مائوس بھی تیار کیا ہے۔کی بورڈ کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں فنگر پرنٹ آئی ڈی کی سہولت دی گئی ہے فنگر پرنٹ کے بٹن کو دبانے کے بعد ہی کی بورڈ کام کرنے لگتا ہے۔کی بورڈ کو استعمال کرنیوالے صارف کو شروع میں فنگر پرنٹ کے ذریعے آئی ڈی بنانا ہو گی۔کی بورڈ کی قیمت 130 امریکی ڈالر ہے جبکہ اسکے ساتھ پیش کیے گئے بلیو ٹوتھ مائوس کی قیمت 50 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔