دماغ کو تیز کرنے کے آسان ترین طریقے
نارتھم بریا northunbria نامی یونیورسٹی میں ایک تحقیق سے پتہ چلا کہ روز میری یعنی عقل کوہستانی اور بلیو بیری کا جوس دماغی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔
بلیو بیری
یونیورسٹی آف ریڈنگ میں ہونے والی اس تحقیق کے بعد بلیو بیری کی مانگ میں 270 فیصد اضافہ ہو گیا۔ سکول کے بچوں کی یادداشت اور ذہانت تیز کرنے کے لیے تمام مائوں نے بلیو بیری خرید لیا،پروفیسر ڈاکٹر کیر ویلیم کے مطابق آدھا کپ بلیو بیری کا پینے والے بچے سکولوں میں بہتر پرفارم کرتے ہیں۔
آئس کریم
جاپانی ماہر یوشی ہیکو کے مطابق صبح ناشتے کے وقت بیداری کے فوراً بعد آئس کریم دماغی صحت کے لیے مفید ہے۔ یہ چستی پیدا کرتی ہے۔ 2011ء میں برطانیہ میں اومیگا تھری پر تحقیق ہوئی۔ ڈاکٹروں نے 18 سے 35 سال کے افراد کے ایک گروپ پر کئی ہفتے تحقیق کی۔ انہیں پتہ چلا کہ مچھلی میں اومیگا تھری نامی کیمیکل پایا جاتا ہے۔ جو تھکن مٹانے میں مفید ہے۔ اس سے دماغ تیز کام کرتا ہے۔
اورنج جوس
2015ء میں یونیورسٹی آف ریڈنگ میں 37 نوجوانوں کو 3 سو ملی لیٹر اورنج جوس ملا کر 8 ہفتے تک تحقیق کی اس سے لرننگ اور یادداشت پر فرق پڑا۔ ان کی صلاحیتوں میں پہلے سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔
پالک
پالک کو بہت سے نوجوان ہاتھ تک نہیں لگاتے۔ لیکن سائنس دانوں کے خیال میں پالک اور سبز پتیوں والی سبزیاں انسانی دماغ کی عمر کو 11سال کم کر دیتی ہیں۔ شکاگو میںواقع ویسٹ یونیورسٹی میں 9سو بوڑھوں پر 10سال تک تحقیق کی۔ انہیں دن میں ایک بار پالک کھانے کو دیا ۔ ان بوڑھوں کی یادداشت اور ان کا دماغ دوسروں کی نسبت 10 سال چھوٹا نظر آیا۔