متحدہ عرب امارات ، خاتون کو نشہ آور ادویات کے بدلے ڈیلر کیساتھ بدفعلی کرنے پر 10سال قید کی سزا
ابوظہبی (نمائندہ خصوصی)متحدہ عرب امارات میں خاتون کو نشہ آور ادویات کے بدلے ڈیلر کیساتھ بدفعلی کرنے پر 10سال قید کی سزا سنادی گئی ۔خلیج ٹائمز کے مطابق ابوظہبی کی مقامی عدالت نے ریسٹورنٹ پر نوکری کرنے والی خاتون کو نشہ آور ادویات کے بدلے منشیات فروش کیساتھ بدفعلی کا جرم ثابت ہونے پر 10سال کیلئے قید کی سزا سنا دی ۔اس کے علاوہ عرب خاتون پر منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کا جرم بھی ثابت ہوا ۔عدالتی دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے۔کہ خاتون چند سال قبل ابوظہبی کے ریسٹورنٹ میں ملازمت کیلئے متحدہ عرب امارات آئی تھی مگر چند ماہ بعد اپنے باس کی جانب سے مبینہ بدسلوکی کے بعد وہ نوکری سے دلبرداشتہ ہوگئی ۔ خاتون نے ریسٹورنٹ مالک سے شکایت بھی کی تھی کہ اس کی تنخواہ کم ہے جو اس کے لیے مالی مشکلات کا باعث ہے۔

