ائیرہوسٹس کی خفیہ ڈائری اُس کے شوہر کے ہاتھ لگ گئی، تفصیلات پڑھ کر آدمی کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا
ایمسٹرڈیم(خصوصی نمائندہ)ٹرانس ایونامی ائیرلائن کی ایئرہوسٹس نے اپنے کمپیوٹر میں اپنی ایک خفیہ ڈائری رکھی ہوئی تھی۔خفیہ ڈائری اس کے شوہرکے ہاتھ لگ گئی۔شوہرنے جب ڈائری پڑھی تواسے زندگی کاسب سے بڑاجھٹکالگ گیاکیونکہ ڈائری میںائیرہوسٹس نے لکھاتھاکہ کس طرح وہ اپنے ساتھی ورکرز کے ساتھ قربت کے لمحات گزارتی رہی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جب اس 46سالہ، 4بچوں کی ماں کے راز اس کے شوہر کے ہاتھ لگے تو وہ غضبناک ہو گیا اور اس سے بدلہ لینے کی ٹھان لی۔ چنانچہ اس نے وہ ڈائری ہالینڈ میں میڈیا میں لیک کر دی اور ایک میڈیا ہاؤس کو اس پر ڈارمہ سیریل بنانے کو کہہ دیا۔ مبینہ طور پر شوہر کا کہنا ہے کہ ”میں اس کی ڈائری میں موجود ہر واقعے کو عوام کے سامنے لانا چاہتا ہوں۔“تاہم ایئرلائنز نے ڈائری کو عام ہونے سے روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے جہاں اب ایئرہوسٹس کے شوہر اور ایئرلائنز کے مابین قانونی جنگ جاری ہے۔ ایئرلائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ”ہم ہر چیز کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ہم نے اس حوالے سے تحقیقات کی ہیں جن میں معلوم ہوا ہے کہ ایئرہوسٹس کے طیاروں میں اپنے ساتھی مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے سے مسافروں کے تحفظ کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا تھا۔ اس ڈائری کا منظرعام پر آنا ہمارے مفادات کے خلاف ہے لہٰذا ہم اسے روکنے کی پوری کوشش کریں گے