خاتون پاکستان 23 اپریل کو پاکستانی خواتین کو ظہرانہ دے گی اور تنظیم سازی ہو گی
ایتھنز (خصوصی نمائندہ) یونان میں مقیم پاکستانی خواتین کی فلاح و بہبود اور اہمی روابط کے لیے خاتون پاکستان مسز عاصمہ خالد عثمان قیصر اپنی رہائش گاہ پاکستان ہاوس پر PWGG تئیس اپریل کو پاکستان و ومن گروپ ان گریس کے زیر اہتمام ظہرانہ دیں گی جس میں بہت بڑی تعداد یں پاکستانی خواتین کی شمولیت ہو گی۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سفیر پاکستان یونان خالد عثمان قیصر کی اہلیہ پاکستانی خواتین کی تنظیم سازی،ورکنگ ریلیشن،مسائل اور دیگر امور پر غور کی خاطراجلاس بلارہی ہیں جس کا اعلان انھوں نے یوم قراردادپاکستان کے موقع پر کیا تھا۔پاکستانی خواتین کی اس خصوصی نشست میں سیر پاکستان خالد عثمان قیصر کی جانب سے بھی بریفنگ کا امکان ہے۔یونان میں تعینات ہونے بعد سے حالیہ سفیر پاکستان اور ان کی اہلیہ نے اپنے خوش گوار عمل سے پاکستانی برادری کے دلوں میں گھر کرلیاہے۔