محترمہ فرحت ممتاز راٹھور کی وفات پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد
لندن (خصوصی نمائندہ) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے تحت لندن میں سابق خاتون اول محترمہ فرحت ممتاز راٹھور کی وفات پر تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت محسن باری سابق صدر پی پی پی برطانیہ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ابرار میر سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی برطانیہ نے ادا کئیے۔فیصل راٹھور جنرل سیکرٹری پی پی پی آزاد جموں و کشمیر اور سابق وزیر ریاست آزاد جموں و کشمیر نے اپنے ٹیلیفونک خطاب میں اپنی والدہ کے دکھ میں شریک ھونے پر پیپلز پارٹی برطانیہ کا دلی شکریہ ادا کیا کہ ھم ایک خاندان کی حیثیت سے ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ھوتے ھیں۔تقریب سے آصف علی خان، سردار آصف، مرزا آفتاب باغی، چوھدری نثار، چوھدری قادر، محمد اشفاق شیخ، شفیع بھائی، چوھدری لیاقت، نعیم خان، رانا شکیل، امانت مغل، تنویر شیخ، عرفان احمد اور شعیب شیخ نے اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

