پانی کی کمی کو پورا کرنے والی ’الیکٹرولائٹ‘ سے بھرپور ڈرنکس کون سی ہیں؟
گرمی کے موسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنا نہایت اہم ہے۔ ماہرین کے مطابق الیکٹرولائٹس ایسے معدنیات ہیں جو کہ ہمارے جسم میں پانی کی مقدار کو برابر رکھتی ہیں۔ این ڈی ٹی وی پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرمیوں کے موسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے والی ’الیکٹرولائٹ‘ سے بھرپور ڈرنکس کون سی ہیں۔
ناریل کے پانی ماہرین کے مطابق ناریل کے پانی میں قدرتی طور پر پوٹاشیئم، سوڈیم اور میگنیشیئم سے بھرپور پانی ہوتا ہے جو کہ نہ صرف انسان کو تازہ دم کر دیتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی نہایت مفید ہوتا ہے۔ اس میں کیلوریز نہایت کم ہوتی ہیں جبکہ یہ شوگر سے بھرپور ہوتا ہے جس کے باعث یہ پانی کی کمی کو پورا رکھنے والی بہترین مشروب ہوتی ہے۔
تربوز کا جوس نہ صرف نہایت مزیدار ہوتا ہے بلکہ ہائیڈریشن کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ اس میں پوٹاشیئم اور میگنیشیئم جیسے الیکٹرولائٹ ہوتے ہیں جبکہ یہ پانی سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔
آپ گھر میں بھی الیکٹرولائٹ سے بھرپور شربت بنا سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ ناریل پانی، لیموں کے تازہ رس، نمک اور شہد کا استعمال کر سکتے ہیں۔ گھر میں بنایا گیا یہ شربت نہ صرف معدنیات سے بھرپور ہے بلکہ مصنوعی اجزا سے بھی پاک ہوتا ہے۔
کھیرے کا پانی میں مینگیشیئم اور پوٹاشیئم جیسے معدنیات پائے جاتے ہیں۔ آپ کھیرے کے کچھ ٹکڑے لیں اور اُنہیں پانی میں ڈبو دیں۔ اس سے آپ کا الیکٹرولائٹ سے بھرپور پانی تیار ہوجائے گا۔ اسے مزیدار بنانے کے لیے آپ اس میں لیموں کا رس بھی ڈال سکتے ہیں۔
ہربل آئیسڈ ٹی جیسے کہ ہیبسکس، پودینہ یا کیماموئل شوگر سے بنی آئیسڈ ٹی کی نسبت پانی کی کمی بہتر طریقے سے پوری کر سکتی ہے۔ آپ اِس میں نمک اور لیموں کا رَس ڈال کر اس کا ذائقہ بہتر بنا کر الیکٹرولائٹ سے بھرپور ڈرنک بنا سکتے ہیں۔
ایلو ویرا کا جوس نہ صرف ہاضمے کو بہتر بناتا ہے بلکہ ہائیڈریشن کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ اس میں میگنیشیئم، پوٹاشیئم اور کیلشییئم جیسی اہم ترین الیکٹرولائٹ بھی موجود ہوتی ہیں جس سے جسم میں پانی کی سطح برابر رہتی ہے۔
تازہ پھلوں کی سموتھیز
کیلے، سٹرابیریز اور مالٹوں کو لے کر ناریل پانی یا باداموں والے دودھ کی سطح میں انہیں بلینڈ کریں اور مزیدار اور صحت کے لیے مفید سموتھیز بنائیں۔ پھلوں میں قدرتی مٹھاس اور بقیہ اہم معدنیات بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں جو الیکٹرولائٹ کا لیول بڑھاتے ہیں۔
ہری سبزیوں کا جوس
پالک، سبز پتوں والی گوبھی، کھیروں اور اجوائن سے بنے جوس الیکٹرولائٹ سے بھرپور مشروب سمجھے جاتے ہیں۔ اِن میں اہم معدنیات ہوتے ہیں اور پانی کے باعث ہائیڈریشن کا بہترین ذریعہ بنتے ہیں۔ ہری سبزیوں کو پکانے سے اِن کی خاصیت تھوڑی کم ہو جاتی ہیں تاہم انہیں جوس یا سموتھیز کی صورت میں پینے سے جسم کو بھرپور فائدہ حاصل ہوتا ہے۔