پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ، ڈیزل کی قیمت برقرار
پاکستان میں نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے بدھ کی رات جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 13 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔پیٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جس کا اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔ قبل اس سے، فی لیٹر پیٹرول 275 روپے 62 پیسے پر فروخت ہو رہا تھا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ “آئندہ 15 روز تک ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 287 روپے 33 پیسے پر برقرار رہے گی۔” نوٹی فیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ “پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر کیا گیا ہے۔”

