نوجوان ہارٹ اٹیک کے خطرے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟
حالیہ دنوں میں نوجوانوں کو ہارٹ اٹیک کا زیادہ شکار ہونے کا خدشہ ہے۔ اس کی وجوہات میں ناقص طرز زندگی اور دیگر عوامل شامل ہیں۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں وہ چیزیں بتائی ہیں جو نوجوانوں کو ہارٹ اٹیک سے بچنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔
1: صحت مند غذا کا استعمال
غذا میں پھل، سبزیاں، اناج، پروٹین سے بھرپور خوراک اور صحت مند چکنائی شامل کریں۔ پروسیسڈ خوراک، میٹھے مشروبات اور زیادہ نمک کے استعمال سے بچنے کی کوشش کریں۔
2: ورزش کا عادی بنانا
ورزش کرنا بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے اور مناسب وزن کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ہفتے میں کم از کم 150 منٹ تک ہلکی پھلکی ورزش کریں، مثلاً واک یا سائیکلنگ، جو کولیسٹرول کی سطح اور ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔