مصری اداکارہ مونا ذکی آئندہ ایک فلم میں کام کریں گی جو ارب کی مشہور گلوکارہ ام کلثوم کی زندگی پر مبنی ہوگی۔ عرب نیوز کے مطابق، سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے عرب سینما کو فروغ دینے کے لیے فلم پروڈکشن کے لیے بگ ٹائم انویسٹمنٹ کے زیر اہتمام فلم فنڈ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس ابتدائی منصوبہ کا مرکزی موضوع مصری لیجنڈ ام کلثوم کی زندگی ہوگا، جو چوتھا اہرام، مشرق کا ستارہ، عربوں کی ماں اور عرب گلوکارہ کہلاتی ہیں۔ مشہور مصری فلم ساز مروان حمید “الست” کی ہدایت میں اس فلم کی ڈائریکشن کی جائے گی، جبکہ ام کلثوم کے کردار مونا ذکی ادا کریں گی۔
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ نے اس فنڈ کے بارے میں قاہرہ میں اعلان کیا۔ اس فلم فنڈ کے لیے تقریباً 130 ملین ڈالرز کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق، وزارت ثقافت مختلف سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر فلم فنڈ کو سپانسر کرے گی۔ مختلف سعودی کمپنیوں میں سیلا سٹوڈیو، ایس ایم سی کمپنی، روتانا آڈیو ویژوال کمپنی اور بینچ مارک شامل ہیں۔
بگ ٹائم انویسٹمنٹ کے نام سے فلم فنڈ کا مقصد ایک سال میں تقریباً 20 عربی فلموں کو بڑے پردے پر پیش کرنا ہے۔