انتہائی خطرناک خبر ۔سب ہوشیار رہیں
انتہائی خطرناک خبر ۔سب ہوشیار رہیں ۔۔انڈیا اور برما میں خطرناک جان لیوا مکھیوں کا حملہ جس کے کاٹنے سے فوری ہلاکت ہورہی ہے اللّٰہ تعالٰی رحم فرمائے.
International News by The Pk Media
انتہائی خطرناک خبر ۔سب ہوشیار رہیں ۔۔انڈیا اور برما میں خطرناک جان لیوا مکھیوں کا حملہ جس کے کاٹنے سے فوری ہلاکت ہورہی ہے اللّٰہ تعالٰی رحم فرمائے.
بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے بالی ووڈ میں 51 برس مکمل کرلیے ہیں۔تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امیتابھ بچن نے اپنی نئی آنے والے فلم ’گلابو ستابو‘ کی کچھ تصاویر کا ایک فوٹو کولاج شیئر کیا۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ فوٹو کولاج میں امیتابھ بچن موٹی ناک، ہائی پاور کی بڑی سی عینک، ماتھے پر شکن اور گھونگریالی سفید داڑھی کے ساتھ ایک نئے روپ میں نظر آرہے ہیں۔1969میں بالی ووڈ میں فلم ’سات ہندوستانی‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے امیتابھ بچن نے اِس فوٹو کولاج کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے فلم انڈسٹری میں 51 برس مکمل ہوگئے ہیں۔‘بھارتی اداکار نے لکھا کہ ’اِس لمبے عرصے کے دوران میری زندگی میں بہت سی تبدیلیاں آئیں، بہت سے چیلنجز کا بھی سامنا کیا اور اب میرے لیے ایک بڑا چیلنج میری نئی آنے والی فلم ’گلابو ستابو‘ کی ڈیجیٹل ریلیز ہے جو رواں سال 12جون کوایمیزون پرائم پر دُنیا بھر کے 200 سے زائد ممالک میں پیش کی جائے گی۔‘اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اِس چیلنج کا حصہ بننا میرے لیے ایک اعزاز ہے۔‘یاد رہے کہ گزشتہ سال بھارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے ٹوئٹر پر امیتابھ بن کے اس نئے روپ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’فلم گلابو ستابو 24 اپریل 2020 کو ریلیز کی جائےگی۔‘بھارتی اداکار ایوشمان کھرانہ جو کہ ’گلابو ستابو‘ میں امیتابھ بچن کے کرائے دار کا کردار بنھا رہے ہیں اپنے مزاحیہ کردار سے اِس فلم کو مزید دلچسپ بنائیں گے۔واضح رہے کہ دُنیا بھر کی طرح کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث فلم ’گلا بو ستابو‘ ریلیز ہونے میں تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔
بھارت میں کورونا وبا سے بچنے کے لیے ’گاؤ مُتر پارٹی‘ منعقد کی گئی جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کورونا سے بچنے کے لیے گاؤمُتر پیا۔بھارتی ویب سائٹ ’ انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق دہلی میں بھارتی سیاسی جماعت آل انڈیا ہندو مہاسبھا کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ’گاؤ مُتر پارٹی‘ منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی، گاؤ مُتر پی کر آگ کے گرد عبادتیں اور کورونا سے بچنے کے لیے دعائیں کیں ۔اس موقع پر اکھیل بھارتیا ہندو مہاسبھا جماعت کے صدر سوامی چکراپانی مہاراج کا کہنا تھا کہ ’ آج ہم سب یہاں کورونا کے خلاف جمع ہیں، دعا کر رہے ہیں کہ ساری دنیا کی کورونا سے حفاظت ہو اور کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے ہم دعائیں کر رہے ہیں ۔‘سوامی چکراپانی مہاراج نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ’کورونا وائرس ان سب کے لیے سزا بن کر آیا ہے جو سبزی دالوں کے بجائے جانوروں کو مار کر ان کا گوشت کھاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں ان سب کی طرف سے کورونا وائرس سے معافی مانگتا ہوں اور عہد کرتا ہوں کہانہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سب ہی سیاسی رہنما اور جماعت کے کارکن جب بیمار ہوتے ہیں تو اپنا علاج گاؤمُتر سے کرتے ہیں مگر وہ سب چھپ کر پیتے ہیں، گاؤ مُتر بھگوان کی طرف سے ایک تحفہ ہے پتہ نہیں کیوں ہمارے لیڈر اس میں شرم محسوس کرتے ہیں، چُھپ کر پینے سے گاؤمتر کی تاثیر زائل ہو جاتی ہے۔سوامی چکراپانی کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ صحت مند رہنے کے لیے ہر انسان کو روزانہ گاؤ مُتر پینا چاہیے۔گاؤ مُتر پارٹی میں موجود ایک رضاکار ہری شنکر کا کہنا تھا کہ جو بھی گاؤ مُتر پیتا ہے وہ بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے ۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے کورونا وبا سے متعلق درست معلومات فراہم نہ کیں تو بیجنگ سے تعلقات ختم کردیں گے۔امریکی ٹی وی چینل سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین نے انہیں بہت مایوس کیا، چینی صدر شی جن پنگ سے ان کے اچھے تعلقات ہیں لیکن اس وقت وہ چینی ہم منصب سے گفتگو کے خواہش مند نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین کو جواب دینے کے لیے امریکا بہت کچھ کرسکتا ہے، چین سے تعلقات بھی ختم کیے جاسکتے ہیں، اس طرح امریکا پانچ سو ارب ڈالر بچالے گا۔صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ چین چاہتا تو کورونا وائرس کو اپنے ملک تک محدود رکھ سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور اس وبا نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں امریکا اور دنیا بھر میں ہونے والے جانی نقصان پر بہت رنجیدہ ہوں۔
اسمارٹ فون ڈیولپرز نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جلد ایسی موبائل ایپ تیار کرنے والے ہیں جو ڈیوائس کے اندر ایک مائیکرو فون استعمال کرکے سانس لینے کی آواز میں ہونے والی تبدیلی کا جائزہ لے کر کورونا وائرس کی تشخیص کرسکے گی۔یونیورسٹی آف پٹسبرگ کے محققین کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجربہ کامیاب ہوگیا تو پھر ان کی تحقیق سے یہ فائدہ ہوگا کہ بہت ہی کم خرچ میں پوری آبادی کا ٹیسٹ کرکے وائرس لاحق ہونے کا پتہ چلایا جاسکے گا۔یہ ایپ ابھی منصوبہ بندی کے مراحل میں ہے، لہٰذا ایپ اسٹور میں اس کی دستیابی میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔ ٹیم کا کہنا ہے کہ پہلے انہیں ایک نئی صوتی لہر کی قسم ڈیزائن کرنا ہے۔ اس ٹیکنالوجی میں مصنوعی ذہانت کو استعمال کرکے آنے والی انسانی ائیرویز کی آواز کا جائزہ لے کر یہ اندازہ کیا جائے گا کہ کیا یہ کورونا وائرس کے مریضوں کی آواز سے مشابہہ ہے یا نہیں۔ڈیولپرز نے دعویٰ کیا ہے کہ جب یہ ایپ تیار ہوجائے گا تو پھر اس میں موجود ہارڈویئر اور نارمل اسمارٹ فون کے کمپیوٹنگ پاور کو استعمال کرکے منہ یا ناک سے کسی بھی قسم کا مواد لینے کے بجائے مشتبہ مریض کے گھر پر ہی آواز سے اس کے نیگیٹو یا پازیٹو ہونے کا پتہ لگایا جاسکے گا۔موجودہ ٹیسٹنگ کے طریقہ کار میں اگر کسی کا کووڈ 19 ٹیسٹ درکار ہو تو اس شخص کی ناک اور حلق کے پچھلے حصے سے سواب لینا ہوتا ہے جسے پھر ایک لیب میں ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔سواب گھر پر بھی لیا جاسکتا ہے لیکن پھر اسے پوسٹ کے ذریعے ٹیسٹنگ کے لیے بھجوانا پڑیگا۔ اس تحقیقی ٹیم کے سربراہ وائے گاؤ کہتے ہیں کہ اس پروجیکٹ یا ایپ میں ہم ایک نئی موبائل سینسنگ اور منصوعی ذہانت پر مبنی تیکنیک کا استعمال کرینگے۔اس تکنیک سے گھر پر ہی کووڈ 19کا مرض لاحق ہونے کا پتہ چلایا جاسکے گا، اور یہ سب کچھ بہت تیزی سے اور موثر انداز میں ممکن ہوگا اور وائرس میں مبتلا مریض کا پتہ چل جائے گا۔
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی اپنے شوہر راج کندرا اور بیٹے ویان کے ساتھ لاک ڈاؤن کے دوران ٹک ٹاک پر مضحکہ خیز ویڈیوز اکثر بناتی رہتی ہیں اور انہیں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر بھی کرتی ہیں۔تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے گزشتہ روز ایک ٹک ٹاک ویڈیو جاری کی ہے جس میں راج کندرا نے اُن کے شوہر کا کردار کیا ہے جبکہ وہ خود دوہرے کردار میں نظر آرہی ہیں، ایک کردار بیوی کا اور دوسرا گھر میں کام کرنے والی عورت کا۔انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شلپا شیٹی نے لکھا کہ ’نظر ہٹی، درگھٹنا گھٹی، سچائی پتا چلنے پر، پٹ گئے ہمارے پتی۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ یہ وہ چیزیں ہیں جو آپ خود کو تفریح فراہم کرنے کے لیے کرتے ہیں۔انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام کے ساتھ ہی ’میاں بیوی، لاک ڈاؤن، مزہ اور ہنسی‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔شلپا شیٹی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں اُن کے شوہر راج کندرا کام کے دوران اپنی بیوی کا بوسہ لیتے ہیں جس پر اداکارہ انہیں کہتی ہیں کہ ’دیکھو جی یہ کام کے وقت بوسہ ووسہ نہ لیا کرو جی‘ جس پر وہیں موجود اُن کی کام والی (جو خود شلپا شیٹی ہی ہیں) کہتی ہے کہ ’ٹھیک سے انہیں سمجھادو باجی میں تو سمجھا سمجھا کے تھک گئی ہوں۔‘یہ سنتے ہی اداکارہ ایک دم حیران ہوجاتی ہیں اور اپنے شوہر کو خوب پیٹتی ہیں۔شلپا شیٹی کی اس ویڈیو کو کچھ ہی گھنٹوں میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ صارفین لائیک کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ایک مزاحیہ ویڈیو ہے جو اداکارہ نے لاک ڈاؤن کے دوران بنائی ہے، یہ صرف ایک ویڈیو نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی اداکارہ ایسی کئی ویڈیوز بنا چکی ہیں۔کچھ روز قبل انہوں نے ایک اور ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ سبزیوں کو ہاتھ لگانے کے بعد لازمی ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں۔
افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں حصہ لینے والی پاکستانی خاتون افسر میجر سامعہ رحمٰن گزشتہ ماہ اپنا مشن مکمل کرنے کے باوجود ہمہ وقت کورونا وائر س سے لڑنے کے لیے پُرعزم ہیں۔میجر سامعہ کی 6 اپریل کو ڈیوٹی ختم ہوئی مگر کورونا وائرس کی وجہ سے وہ پاکستان واپس نہیں آ سکیں۔میجر سامعہ کا کہنا ہے کے ان کا 2 سال کا بچہ فون کر کے پوچھتا ہے کہ ماما آپ واپس کب آئیں گی؟انہوں نے بتایا کہ وہ پریشان ضرور ہیں مگر پریشانی کے باوجود وہ ہمہ وقت کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔میجر سامعہ کا کہنا ہے کہ دنیا کی موجودہ صورتحال میں اُن کا کام کرنے کا جنون کئی گنا بڑھ گیا ہے۔انہوں نے یہ پیغام بھی دیا کہ ہم سب مل کر ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یو این پیس کیپنگ کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے میجر سامعہ کو خراج تحسین پیش کرتا ایک ٹوئٹ سامنے آیا ہے۔سامعہ کا شمار پاک فوج کی پہلی خاتون افسر میں ہوتا ہے جنہیں مشن لیول اسٹڈیز ، تجزیہ میں شاندار اور غیر معمولی کارکردگی پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ (ایس آر ایس جی) کا سال 2019 کے سرٹیفکیٹ سے نوازا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں اقوامِ متحدہ نے پاکستانی امن کاوشوں اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کا برملا اعتراف کرتے ہوئے پاکستانی امن دستوں کو بہترین انداز میں خراجِ تحسین بھی پیش کیا تھا۔اس سے قبل بھی کانگو میں موجود اقوام متحدہ کے استحکام مشن (مونسو) پر تعینات پاکستانی خواتین انجمن ٹیم (ایف ای ٹی) کے ممبران کو پہلی بار ’یو این میڈل‘ سے نوازا گیا تھا۔میجر اور کیپٹن کے عہدے پر خدمات انجام دینے والی 15 خواتین افسران کو میڈل دیئے گئے تھے۔15 خواتین افسران کی ٹیم میں ماہر نفسیات، ٹراماایڈوائیزر، پیشہ ورانہ تربیت کے افسران، صنف ایڈوائیزر، ڈاکٹر، نرسیں، آپریشن افسران، انفارمیشن افسر اور لاجسٹک افسر شامل ہیں۔
برطانیہ کی ریلوے ورکر خاتون جس پر غصے سے تھوکا گیا کورونا سے چل بسی۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں ایک ریلوے ملازم بھی کورونا وائرس سے دوران ڈیوٹی ہلاک ہوگئی،اس خاتون پر غصے سے تھوکا گیا تھا ،بعدازاں وہ کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئی ۔لندن میں ٹکٹ افسر کے فرائض انجام دینے والی بیلے مجنگا کے خاندان نے غفلت پر شدید احتجاج کیا ہے۔47 سالہ ملازمہ وکٹوریہ اسٹیشن پر پر کام کرتی تھیں،وہاں کام کرنے والی ایک ملازمہ کاکہنا تھا کہ ہماری زندگیاں خطرے میں ہیں۔ہمیں ماسک پہننے کی بھی اجازت نہیں تھی ،یہ غفلت کا نتیجہ ہے،ہم سے ایسا سلوک کیا جاتا رہا ہے جیسے کہ ہم کوئی روبوٹ ہوں۔
امریکی صدر کے مشیر اور وبائی امراض سے بچاؤ کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ایک انٹرویو میں ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا تھا عام دنوں میں دنیا بھر سے لاکھوں لوگ روز امریکا میں داخل ہوتے ہیں ۔انہوں نےکہا کہ اس لیے اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ امریکا کورونا وائرس سے پاک ہوجائے گا۔امریکی صدر کے مشیر نے مزید کہا کہ دیگر انفیکشنز کی طرح گرمیوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں بھی کمی آسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر جون اور جولائی میں امریکا میں کورونا وائرس کے کیسز میں ڈرامائی کمی آجائے، تب بھی حفاظتی انتظامات برقرار رکھنا ہوں گے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے لیے اضافی رقم مختص کرنے کا اعلان کردیا ہے تاہم انہوں نے چین پر کڑی تنقید کی ہے، اُن کا کہنا ہے کہ وہ چین سے خوش نہیں، وہ کورونا وائرس کو روک سکتا تھا۔امریکا میں کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جہاں مزید 17 ہزار 500 نئے کیسز سامنے آگئے اور ایک دن میں 1150 جان کی بازی ہار گئے۔دنیا کے طاقتور ترین ملک میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں بڑھتی ہی جارہی ہیں، جہاں 13 لاکھ 80 ہزار 235 افراد مہلک مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس سے امریکا میں اموات کی تعداد 81 ہزار 634 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 2 لاکھ 19ہزار 839 صحتیاب ہوچکے ہیں۔چین میں 2 دن میں کورونا وائرس کے نئے کیسز بڑھنے کے بعد پھر بریک لگ گیا ہے، 24 گھنٹوں میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔جنوبی کوریا میں لاک ڈاؤن میں نرمی سے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے، چند دنوں میں نائٹ کلب سے جڑے 100 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
دبئی میں تقریباً 5 ہزار حاملہ پاکستانی خواتین نے وطن واپسی کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے۔دبئی میں موجود پاکستانی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے 2 ہزار بیمار افراد بھی فوری انخلاء کی درخواست کے ساتھ رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔پاکستانی قونصل خانے کے مطابق دبئی میں 63 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپسی کے خواہشمند ہیں، بڑی تعداد میں خواتین نے بھی وطن واپسی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔پاکستانی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ 6 ہزار سے زائد افراد دبئی سے بذریعہ ’اسپیشل فلائٹس‘ پاکستان جا چکے ہیں، جبکہ متعدد مستحق افراد کو وطن واپسی کا مفت ٹکٹ بھی دیا گیا ہے۔پاکستان قونصل خانے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی سفارتی حکام پر امید ہیں کہ دبئی سے اگلے ماہ سے اسپیشل فلائٹس کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔عیدالفطر کے بعد ریگولر فلائٹس کی پروازیں چلنے کا امکان ہے۔پاکستانی قونصل خانہ دبئی کا مزید کہنا ہے کہ نوکریوں سے برخاست ہونے والے 23 ہزار پاکستانی وطن واپسی کے متمنی ہیں۔پاکستانی قونصل خانے کا یہ بھی کہنا ہے کہ 17 ہزار پاکستانی سیاح ہیں جبکہ زیادہ ترافراد نوکری کی تلاش میں آئے تھے، کورونا وائرس کے سبب نارمل ایئر آپریشن بند ہونے سے یہ افراد دبئی میں پھنس گئے۔