خبریں
News from The Pk Media
فلم ’بدریناتھ کی دلہنیا‘ نے 3دن میں 43کروڑ کما لیے
عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم ’بدریناتھ کی دلہنیا‘ باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں کامیاب ہوگئی اور ریلیز کے تیسرے دن 43کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا۔عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی نئی فلم ’بدریناتھ کی دلہنیا‘ بالی ووڈ فلم’ہمٹی شرما کی دلہنیا‘ کاسیکوئل ہے جس نے اپنی ریلیز کے تیسرے دن 43کروڑسے زائد کا بزنس کیا ہے جبکہ فلم میں ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بت حد پسند کیا جا رہا ہے۔ششانک کھیتن کی ہدایتکاری اور کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں عالیہ بھٹ اور ورون دھون مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں گوہر خان،موہت مروہ اور شویتاباسو پراساد شامل ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’بدریناتھ کی دلہنیا‘ شائقین کو کافی حد تک متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں اسکے بزنس میں مزید اضافہ ہوگا۔
کانگ،اسکل آئی لینڈ 6ارب کما کر پہلے نمبر پر
’کنگ کانگ‘ نے دھماکے دار اینٹری دیتے ہوئے آتے ہی ’لوگن‘ کو پچھاڑ دیا، صرف 3روز میں 6ارب روپے کما کر باکس آفس پر قبضہ کر لیا۔ ہالی وڈ کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ’کانگ، اسکل آئی لینڈ‘ کی کہانی اس بار بھی ایک ایسے دہشت ناک گوریلے پر مبنی ہے جو گھنے اور پراسرار جنگلات میں رہتا ہے۔دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور فلم ’کانگ، اسکل آئی لینڈ‘20ارب روپے کی لاگت سے تیار کی گئی ہے۔ایکس مین سیریز کی دسویں فلم ’لوگن‘ نے گزشتہ ہفتے باکس آفس پر دھوم مچائی لیکن اس ہفتے یہ دوسرے نمبر پر آگئی، فلم میں اس بار لوگن کے ساتھ ان کی بیٹی بھی ایکشن دکھا رہی ہے،جس میں اپنے والد کی صلاحیتیں منتقل ہو جاتی ہیں۔ایکس مین لوگن دشمنوں سے اپنی بیٹی کو بچانے کی کوشش کرتا ہے لیکن دشمن اس کا تعاقب کرتے ہیں اور پھر ایکشن کا آغاز ہوتا ہے، فلم نے اس ہفتے 2ارب 51کروڑ روپے کمائے۔ہارر اور مسٹری سے بھرپور فلم ’گیٹ آئوٹ‘ تیسرے ہفتے تیسرے نمبر پر رہی۔فلم ’گیٹ آؤٹ‘ کی کہانی ایسے سیاہ فام امریکی نوجوان کے بارے میں ہے جو اپنی دوست کے خاندان سے ملاقات کے لیے اس کے گھر جاتا ہے جہاں اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس گھر میں کام کرنے والے بہت سے سیاہ فام ملازمین پراسرار طور پر غائب ہوئے ہیں۔فلم نے اس ہفتے ایک ارب 40کروڑ روپے کمائے۔
فلم ’اسمرفز: دی لوسٹ ولیج‘ کی نئی جھلکیاں جاری
ہالی ووڈ کی2011 کی بلاک بسٹر اینیمیٹڈ کامیڈی فلم دی اسمرفز کے نئے حصے ’اسمرفز: دی لوسٹ ولیج‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔کیلی ایسبیری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسمرفز کے گرد گھوم رہی ہے جو جنگلات میں چھپے پراسرار حقائق کی کھوج لگاتے دکھائی دیںگے۔فلم میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ڈیمی لوویٹو،مینڈی پیٹنکن،جیک میک بریئر،ڈینی پوڈی اور رین ولسن سمیت دیگر شامل ہیں۔جارڈن کرنر کی پروڈیو س کردہ یہ فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلے30مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکشن اینی میٹڈ فلم ’ دی لیگوننجا گو مووی‘ کا نیا ٹریلر
مشہورمارشل آرٹس ہیرو ہیرو جیکی چن کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم دی لیگو ننجاگو موودی کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔چارلی بین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 6ایسے ننجاز کے گرد گھومتی ہے، جنہیں انتقام لینے کیلئے غیر معمولی صلاحیتوں سے نوازا جاتا ہے۔فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں جیکی چن،ڈیو فرانکو،مائیکل پینا،فریڈ آرمیسن،کومیل نانجیانی اور زیچ ووڈز سمیت دیگر شامل ہیں۔ڈین لن اور رائے لی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 22ستمبرکو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
پاکستان کی پہلی کبڈی لیگ موخر کردی گئی
پاکستان کی پہلی کبڈی لیگ کو موخر کر دیا گیا ہے، لیگ اب مئی میں کھیلی جائے گی۔پاکستان کبڈی فیڈریشن نے مارچ اپریل میں پہلی کبڈی لیگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب یہ لیگ مئی میں کرائی جا ئے گی ۔فیڈریشن کے سیکریٹری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کبڈی لیگ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کاتعلق مختلف شہروں سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلی کبڈی لیگ شاندار انداز میں کرانا چاہتے ہیں اس لئے اسے کچھ ہفتوں کے لئے موخر کیا گیا ہے تاکہ انتظامات میں کوئی کوتاہی نہ رہے ۔لیگ کے تمام میچز براہ راست دکھائے جائیں گے ۔
فاسٹ بولر محمد عرفان نے بکیزسے رابطوں کا اعتراف کرلیا
فاسٹ بولر محمد عرفان نے پی ایس ایل کے دوران بکیزسے رابطوں کا اعتراف کرلیاہے،محمد عرفان نےبکیزسے رابطوں کا اعتراف اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے بیان ریکارڈ میں کیا۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں فاسٹ بولر محمد عرفان نے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کرادیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے ذہنی تناؤ اور دباؤ کا شکار تھا،اس لیے اسپاٹ فکسنگ کے معاملے سے پی سی بی کو آگاہ نہیں کرسکا،تاہم انہوں نے اپنے بیان میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد عرفان سے جس نے رابطہ کیا اسے بیان میں شامل کرلیا گیا ہے،عرفان نے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے بیان دیتے ہوئے مزید کہا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، والد کے انتقال کے باعث آسٹریلیا کا دورہ چھوڑ کر پاکستان آنا پڑا۔پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عرفان کے بیان ریکارد کرانے کے بعد چارج شیٹ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔اس سے پہلے چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ اس بار کھلاڑیوں سے کہہ دیا ہے کہ جو بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہوا، اس کا پورا کیریئر مشکوک ہوجائے گا۔چیئر مین پی سی بی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ ٹریبونل جو بھی فیصلہ دے گا اسے تسلیم کریں گے، اگر کوئی کھلاڑی ملوث پایا گیا تو اس کا کیریئر ختم ہوجائےگا،باقی دو لڑکوں کو پی سی بی نے معطل نہیں کیا، آج اور کل کی بات چیت پر فیصلہ ہوگا کہ شوکاز نوٹس دیا جائے یا نہیں۔
ریال میڈرڈ نے بارسلونا سے پہلا نمبر چھین لیا
رونالڈو کی ریال میڈرڈ نے لالیگا میں میسی کی بارسلونا سے پہلا نمبر پھر چھین لیا۔لالیگا میں ریال میڈرڈ نے ریال بیٹس کو دو ایک سے ہرا دیا، میچ میں رونالڈو نے بھی گول اسکور کیا،میچ جیت کر ریال میڈرڈ نے لیگ میں پہلی پوزیشن پھر ہتھیالی۔دوسری طرف سواریز کے گول کے باوجود میسی کی بارسلونا ڈیپورٹیوو سے میچ ہار کر لیگ میں دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
دورہ نیوزی لینڈ :پاکستان ہاکی ٹیم آکلینڈ پہنچ گئی
محمد عرفان کا بکی سے رابطے کا انکشاف، بیان ریکارڈ کروا دیا
لاہور (خصوصی نمائندہ) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد عرفان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ محمد عرفان نے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر نے بکی سے رابطے کا اعتراف کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ والدین کے انتقال کے باعث وہ پریشانی کا شکار تھے، اس لیے ٹیم منیجمنٹ اور اینٹی کرپشن حکام کو آفر سے آگاہ نہ کر سکے۔دوسری جانب فکسنگ سکینڈل کے ایک اور کردار شاہ زیب حسن منگل کو اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہونگے جبکہ پی سی بی کا تین رکنی ٹریبونل معطل کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف کیس کی سماعت اگلے ہفتے کرے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کے خلاف سپاٹ فکسنگ کے شواہد نہیں ملے، چارج شیٹ جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ تحقیقات کے بعد ہو گا۔

