کانگ،اسکل آئی لینڈ 6ارب کما کر پہلے نمبر پر
’کنگ کانگ‘ نے دھماکے دار اینٹری دیتے ہوئے آتے ہی ’لوگن‘ کو پچھاڑ دیا، صرف 3روز میں 6ارب روپے کما کر باکس آفس پر قبضہ کر لیا۔ ہالی وڈ کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ’کانگ، اسکل آئی لینڈ‘ کی کہانی اس بار بھی ایک ایسے دہشت ناک گوریلے پر مبنی ہے جو گھنے اور پراسرار جنگلات میں رہتا ہے۔دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور فلم ’کانگ، اسکل آئی لینڈ‘20ارب روپے کی لاگت سے تیار کی گئی ہے۔ایکس مین سیریز کی دسویں فلم ’لوگن‘ نے گزشتہ ہفتے باکس آفس پر دھوم مچائی لیکن اس ہفتے یہ دوسرے نمبر پر آگئی، فلم میں اس بار لوگن کے ساتھ ان کی بیٹی بھی ایکشن دکھا رہی ہے،جس میں اپنے والد کی صلاحیتیں منتقل ہو جاتی ہیں۔ایکس مین لوگن دشمنوں سے اپنی بیٹی کو بچانے کی کوشش کرتا ہے لیکن دشمن اس کا تعاقب کرتے ہیں اور پھر ایکشن کا آغاز ہوتا ہے، فلم نے اس ہفتے 2ارب 51کروڑ روپے کمائے۔ہارر اور مسٹری سے بھرپور فلم ’گیٹ آئوٹ‘ تیسرے ہفتے تیسرے نمبر پر رہی۔فلم ’گیٹ آؤٹ‘ کی کہانی ایسے سیاہ فام امریکی نوجوان کے بارے میں ہے جو اپنی دوست کے خاندان سے ملاقات کے لیے اس کے گھر جاتا ہے جہاں اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس گھر میں کام کرنے والے بہت سے سیاہ فام ملازمین پراسرار طور پر غائب ہوئے ہیں۔فلم نے اس ہفتے ایک ارب 40کروڑ روپے کمائے۔

