پاناما کا ہنگامہ تھمنے کو ، کیس کی سماعت آخری مراحل
اسلام آباد :تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری آج اپنے دلائل مکمل کر لیں گے ، کیس کا فیصلہ آج جاری یا محفوظ کئے جانے کا امکان, پاناما کیس کا ہنگامہ تھمنے کو ہے ، کئی ماہ سے جاری رہنے والی سماعت اب اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی ہے ، آج ہونے والی سماعت میں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری اپنے دلائل مکمل کریں گے جس کے بعد سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ آج محفوظ کرے گی یا پھر آج ہی فیصلہ جاری کر دیا جائے گا ۔