ٹیکساس، سمندری طوفان کے بعد امدادی کارروائیاں

Harvey Damage Estimated At 42 Bn Among Most Costly Us Storms

امریکی ریاست ٹیکساس میں تباہ کن سمندری طوفان’ہاروی‘کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ طوفان سے42 ارب ڈالرکا نقصان ہوا ہے جبکہ ہلاک افراد کی تعداد18ہو گئی۔ 49 انچ بارش کے باعث بے ٹاؤن میں کیمیکل پلانٹ کا بیشتر حصہ پانی میں ڈوب گیا جبکہ اردگردعلاقےخالی کرالیے گئے۔

استوائی طوفان ہاروی نے جنوب مشرقی ٹیکساس میں سیلابی کیفیت برقرار ہے جس میں اب تک18افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ متعدد شاہراہیں اور مکانات زیرآب آگئے ہیں۔

ٹیکساس کےمختلف مقامات پر پانی میں محصور افراد کو کشتیوں کے ذریعہ محفوظ مقامات تک لایا جارہا ہے۔ اب تک تیس ہزارلوگوں کوان کے مکانات سے نکالا جاچکا ہے کیونکہ مکانات کے زیرآب آنے سے ان کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا۔

texas01_l

کئی مقامات پر لوگ جہاں ہیں، وہیں پھنس گئے ہیں۔ اسکول،ہوائی اڈے، ریلوے اسٹیشن اور دفاتر بند کردیئے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان ہاروی کی تباہ کاری کا سلسلہ مزید کچھ دنوں تک جاری رہے گا۔

اس موقع پر ہیوسٹن کے میئر سلوسیٹر ٹرنر نے بتایا کہ عارضی شیلٹرس میں فی الحال 5500 افراد موجود ہیں اور ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو تلاش کرنے کے لئے 16 طیاروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

texas03_l

تیل اور گیس کمپنیوں نے بھی اپنی پیداوار میں نمایاں کمی کردی ہے ۔