مسلم لیگ ن اٹلی کے مرکزی رہنما چوہدری محمد بوٹا آف جاتلہ آزاد کشمیر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا
مسلم لیگ ن اٹلی کے مرکزی رہنما چوہدری محمد بوٹا آف جاتلہ آزاد کشمیر نے عمران خان اور انکے سیاسی بیانیے کی حمایت کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اٹلی میں جاری پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی امیدواروں کی جانب سے حمایت حاصل کرنے کے لیے بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائی جارہی ہے۔اسی سلسلہ میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں چوہدری محمد بوٹا آف جاتلاں آزاد کشمیر نے مسلم لیگ ن کے بیانیے کو رد کرتے ہوئے اور پی ٹی آئی کے بیانیے کو درست تسلیم کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں پی ٹی آئی اٹلی کی صدارت کے امیدوار چوہدری محمد افضل تارڑ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد بوٹا کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اٹلی میں مزید فعال کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور اپنے دوستون کو بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔ پی ٹی آئی اٹلی کے عہدیداروں اور ممبران نے چوہدری محمد بوٹا کی پارٹی میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں خوش آمدید کہا