آئی جی پنجاب سےضلع گجرانوالہ میں پنجاب کانسٹیبلری کی بٹالین تعینات کرنے کی اپیل
افسران و ملازمان دور دراز ڈیوٹی سرانجام دینے کی وجہ سے مالی گھریلو مسائل کا سامنا کر رہے ہیں
جہلم (محمد زاہد خورشید) آئی جی پنجاب سےضلع گجرانوالہ میں پنجاب کانسٹیبلری کی بٹالین تعینات کرنے کی اپیل, افسران و ملازمان دور دراز ڈیوٹی سرانجام دینے کی وجہ سے مالی گھریلو مسائل کا سامنا کر رہے ہیں- پنجاب کنسٹیبلری کی سات بٹالین ہائے صوبہ پنجاب میں درج ذیل شہروں میں لاءاینڈ آرڈرز کی ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہیں ۔(بٹالین نمبر 1 لاہور) (بٹالین نمبر 2 لاہور) (بٹالین نمبر 3ملتان) (بٹالین نمبر 4 فیصل آباد) (بٹالین نمبر 5 لاہور) بٹالین نمبر 6 فاروق آباد) بٹالین نمبر 7 لاہور )
1 – گجرانوالہ رینج انتظامی لحاظ سے صوبہ پنجاب کی بڑی رینج ہے اور ضلع گجرانوالہ کا شمار صوبہ پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں ہوتا ہے لیکن آبادی کے تناسب سے مکمہ پولیس کی نفری بہت کم ہے کم نفری کے باوجود تقریبا 1500 پولیس افسران و ملازمان ضلع ہزا کی مختلف ،گاردات اینٹی رائٹ یونٹ (ARU), حیدر سکواڈ، ڈولفن فورس اور ایلیٹ فورس میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے تھانہ جات میں نفری کی شدید کمی ہے محرم الحرام اور لاءاینڈ آرڈر ایمرجنسی حالات میں پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد سے ریزرو ہائے کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے جبکہ ضلع ہزا سے افسران و ملازمان پنجاب کنسٹیبلری میں ڈیوٹی سر انجام دینے کے لیے جاتے ہیں وہ زیادہ تر لاہور میں مختلف گاردات پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں قبل ازیں 1995 سے لے کر تقریبا 6 سال تک پنجاب کسٹیبلری کی تقریبا 20 ریزرو ہائے ایمر جنسی ڈیوٹی کے لیے پولیس لائن گجرانوالہ میں موجود رہی ہیں صوبہ پنجاب کے دیگر سٹی ڈسٹرکٹس راولپنڈی کے برعکس ضلع گجرانوالہ میں پنجاب کانسٹیبلری کی کوئ بٹالین نہیں ہے , ضلع ہزا کے افسران و ملازمان دور دراز ڈیوٹی سرانجام دینے کی وجہ سے مالی گھریلو مسائل کا سامنا کر رہے ہیں جس کی مندرجہ بالا حالات کے پیش نظر استدعا ہے کہ ضلع گوجرانوالہ میں پنجاب کانسٹیبلری بٹالین منظور کئے جانے کا تحرک کیا جائے یا کم از کم 25 ریزرو ہائے بغرض ڈیوٹی گاردات و دیگر لاء اینڈ آرڈر ایمرجنسی حالات کے مستقل طور پر ضلع گوجرانوالہ کے لیے منظوری فرمائ جائیں تاکہ ایمرجنسی حالات میں کم نفری کا مسلہ در پیش نہ ہو-